آپ یہ اپنے کنٹرول میں کیسے رکھ سکتے ہیں کہ آپ آن لائن کیا دیکھیں گے (How to take control of what you see online)
جب بھی آپ آن لائن جائیں، ایلگوردھمز اس پر اثر ڈالتے ہیں کہ آپ کیا دیکھیں گے۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ آپ کو ایک 'ایکو چیمبر' میں دھکیل سکتے ہیں۔ ایکو چیمبر ایسی جگہ ہوتی ہے جہاں آپ کو بار بار ایک ہی جیسا کانٹینٹ سننے اور دیکھنے کو ملتا ہے۔
اس سے بچنا آپ کے ہاتھ میں ہے۔
ایلگوردھم کیا ہوتا ہے؟
جب آپ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں تو ایک خاص قسم کا کمپیوٹر پروگرام، جسے ایلگوردھم کہتے ہیں، خود چنتا ہے کہ آپ کو کیا دکھایا جائے گا۔
پہلے تو ایلگوردھم یہ دیکھتا ہے کہ آپ آن لائن کیا کرتے ہیں جیسے:
- آپ کونسی وڈیوز دیکھتے ہیں
- آپ کونسی گیمز کھیلتے ہیں
- آپ کونسی پوسٹس دیکھتے ہیں
- آپ کیا سرچ کرتے ہیں۔
پھر یہ ایلگوردھم آپ کو اسی طرح کا اور کانٹینٹ دکھاتا ہے۔
مثال کے طور پر اگر آپ YouTube پر ایک پپی وڈیو دیکھیں تو ایلگوردھم آپ کو پپیز والی اور بھی وڈیوز دکھائے گا۔
ایلگوردھم کبھی کبھار آپ کے لیے برا کیوں ہوتا ہے؟
ایلگوردھم ایک کمپیوٹر پروگرام ہوتا ہے، نہ کہ انسان۔ اسے پروا نہیں ہوتی کہ آپ کے لیے کیا اچھا یا کیا برا ہے۔ کبھی کبھار یہ:
- آپ کو بار بار ایک ہی جیسی چیزیں دکھاتا رہتا ہے
- آپ کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ڈسٹرب یا شاک کرنے والی چیزیں دکھاتا ہے
- آپ کو آن لائن بہت زیادہ وقت گزارنے کے لیے پھانس لیتا ہے۔
ایپس آپ کو زیادہ دیر آن لائن رکھنے کے لیے ایلگوردھمز استعمال کرتی ہیں۔ آپ کو آن لائن روکے رکھنے کی ایک وجہ یہ ہے کہ جب آپ زیادہ وقت آن لائن رہیں گے تو آپ زیادہ اشتہار دیکھیں گے - اور جب آپ زیادہ اشتہار دیکھیں تو ایپس کی زیادہ کمائی ہوتی ہے۔
ایکو چیمبر کیا ہوتا ہے؟
آف لائن، اس کا مطلب ایسی جگہ ہے جہاں آپ کو ایک بولی ہوئی بات کی گونج سنائی دیتی ہے۔
آن لائن، اگر کوئی کہے کہ آپ ایک ایکو چیمبر میں ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ایلگوردھم ایک ایکو چیمبر کی طرح کام کر رہا ہے کیونکہ یہ آپ کو بار بار ایک ہی جیسا کانٹینٹ دکھاتا اور سناتا ہے۔
آن لائن ایکوچیمبر میں ہونا اکثر برا کیوں ہوتا ہے؟
آن لائن ایکوچیمبر میں ہو سکتا ہے کہ لوگ:
- ایک مسئلے کا صرف ایک رخ ہی دیکھیں
- دوسرے خیالات کو نظرانداز کر دیں
- مختلف خیالات رکھنے والوں کے ساتھ بلنگ یا بدتمیزی کریں
- آپ کو یہ احساس دلائیں کہ ابھی آپ جیسے ہیں، یہ کافی نہیں ہے
- بھٹکانے والی معلومات اور غلط انفارمیشن دیں اور آپ پر ایسی باتوں کا یقین کرنے کے لیے اثر ڈالیں جو سچ نہ ہوں۔
جیسے ہو سکتا ہے کہ آن لائن ایکوچیمبر میں موجود لوگ دوسرے یعنی خود سے مختلف گروپس کے لوگوں کے متعلق غیرمنصفانہ باتیں کہیں، جیسے:
- دوسرے ملکوں کے لوگوں کے متعلق
- خواتین کے متعلق
- معذور لوگوں کے متعلق
- اپنے سے مختلف خیالات رکھنے والوں کے متعلق۔
آپ کے ایکو چیمبر میں موجود ہونے کی نشانیاں
- آپ کو ایک ہی جیسی پوسٹس بار بار دکھائی دیتی ہیں۔
- اگر آپ نے خوبصورتی یا فٹنیس کے متعلق مشورے سرچ کیے ہوں تو اچانک بہت سی ایسی وڈیوز آ جاتی ہیں جن کی وجہ سے آپ دوسرے لوگوں سے اپنا مقابلہ کرنے لگیں۔ آپ 'پرفیکٹ' بننے کا پریشر محسوس کرنے لگیں۔
- آپ ایسی پوسٹس دیکھیں جن میں بہت قائل کرنے والی باتیں لگتی ہوں مگر عام طور قابل اعتبار ذرائع سے ملنے والے حقائق ان باتوں کی تائید نہیں کرتے۔
ہم آن لائن ایکوچیمبر سے کیسے نکل سکتے ہیں؟
اس کے لیے آپ کئی کام کر سکتے ہیں جیسے:
- اپنی واچ ہسٹری یا سرچ ہسٹری کلیئر کر دیں۔
- مختلف انفارمیشن اور قابل بھروسا ویب سائیٹس سے خیالات حاصل کرنے کے لیے سرچ کریں جیسے:
- گورنمنٹ ویب سائیٹس یا امدادی سروسز کی ویب سائیٹس
- اچھی شہرت رکھنے والے خبروں کے ذرائع - عام طور پر ایسے ذرائع جن سے بہت سے مختلف لوگ رجوع کرتے ہیں
- ایسی جگہیں جہاں لوگ بہت سی مختلف آراء اور خیالات پوسٹ کرتے ہیں - اور صرف وہی نہیں جو آپ ہمیشہ دیکھتے ہوں۔
- جو وڈیوز یا پوسٹس لوگوں کے کچھ گروپس کے متعلق کمینگی یا بدتمیزی کرتی ہوئی لگیں ان پر‘not interested’ یا ‘see less of this’ کو ٹیپ کر دیں۔ان آن
- لائن لوگوں کو Unfollow یا میوٹ کر دیں جو بڑی غصیلی یا انتہا پسند باتیں کرتے ہوں۔
- کچھ عرصے کے لیے آن لائن جانا چھوڑ دیں۔
اگر مجھے کسی آن لائن چیز کی وجہ سے فکر ہو تو میں کیا کروں؟
یہ ضرور یاد رکھیں کہ چاہے آپ کی عمر کچھ بھی ہو، اگر آپ کو آن لائن کوئی نقصان دہ تجربہ ہو تو آپ کو مدد مانگنی چاہیے - چاہے آپ کی عمر 16 سال سے کم ہو اور آپ کے ساتھ برا واقعہ ایسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ہوا ہو جس کے لیے عمر کی پابندیاں ہیں۔ اگر آپ نے اب بھی وہاں اکاؤنٹ رکھا ہوا ہے تو آپ کو نہ ڈانٹ پڑے گی نہ سزا ملے گی۔
اگر آپ آن لائن کسی چیز یا کسی انسان کو ٹھیک سے نہ سمجھ سکیں یا آپ کو سٹریس، پریشر، کنفیوژن، فکر یا خطرے کا احساس ہو تو آپ کے لیے کچھ مشورے یہ ہیں:
- اپنے بھروسے کے کسی بڑے سے بات کریں جیسے:
- ماں، باپ یا آنٹی
- آپ کے کیئرر
- آپ کے ٹیچر
- آپ کے کوچ
- کمیونٹی میں کوئی سپّورٹ پرسن۔
- کسی کاؤنسلنگ اینڈ سپّورٹ سروس سے مدد مانگیں جیسے Kids Helpline (5 سے 25 سال عمر کے لوگوں کے لیے) جس سے آپ 1800 55 1800 پر فون کر کے یا www.kidshelpline.com.au پر جا کر مدد مانگ سکتے ہیں۔ یہ ایک مفت اور رازدارانہ (پرائیویسی رکھنے والی) سروس ہے جس سے ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے کانٹیکٹ ہو سکتا ہے۔
- نقصان دہ یا غیر قانونی کانٹینٹ کی رپورٹ کریں جیسے کسی پلیٹ فارم پر فیک تصویریں یا وڈیوز (خاص طور پر سیکسوئل تصویریں یا وڈیوز) نظر آنے پر اُس پلیٹ فارم کو رپورٹ کریں۔ eSafety Guide سارے سٹیپس بتاتی ہے کہ مختلف پلیٹ فارمز، ایپس اور ویب سائیٹس پر نقصان دہ کانٹینٹ کی رپورٹ کیسے کی جائے۔
- اگر پلیٹ فارم مدد نہ کرے تو یہ پتہ کرنے کے لیے کسی سے مدد لیں کہ کیا eSafety.gov.au/report پرeSafety کو رپورٹ کی جا سکتی ہے۔ eSafety سائبربلنگ، بالغوں کی سائبر ایبیوز اور امیجز کے ایبیوز (یعنی ایک انسان کی اجازت کے بغیر اس کی انتہائی پرائیویٹ تصویریں شیئر کرنا یا شیئر کرنے کی دھمکی دینا) اور غیر قانونی اور پابندیوں کے تحت کانٹینٹ کی بھی تفتیش کر سکتا ہے۔
- اپنی پرائیویسی سیٹنگز اور سیفٹی سیٹنگز کو استعمال کر کے ان لوگوں کے کامنٹس میوٹ کر دیں اور ان کے ساتھ کانٹیکٹ کم کر دیں جو آپ پر پریشر ڈالتے ہوں یا آپ کو ڈراتے ہوں - اور آپ پلیٹ فارم کو ان لوگوں کی رپورٹ کرنے کے بعد انہیں بلاک بھی کر سکتے ہیں۔
Last updated: 29/07/2026