Need help dealing with violent or distressing online content? Learn more

نیورو ڈائیورجنٹ ہوتے ہوئے انٹرنیٹ کا اچھا استعمال (Thriving online when you’re neurodivergent)

نیورو ڈائیورجنٹ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا دماغ اپنے الگ طریقے سے کام کرتا ہے، اور یہ ایک خوبی ہے۔ انٹرنیٹ سیکھنے، نئی چیزیں بنانے اور کنیکٹ کرنے کی بڑی زبردست جگہ ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ ہمیں کچھ چیلنجز بھی ہو سکتے ہیں۔ یہ گائیڈ آپ کے آن لائن تجربات کو اس طرح بنانے میں مدد دے گی کہ آپ محفوظ رہیں، آپ کو مدد ملے اور آپ کو کنٹرول حاصل رہے۔

'نیورو ڈائیورجنٹ' کا کیا مطلب ہے؟

ہر انسان کا دماغ دوسروں سے مختلف ہوتا ہے اور ہماری سوچ یا شخصیت کے لیے کوئی ایک 'درست' انداز نہیں ہے۔ اگر آپ نیورو ڈائیورجنٹ ہیں تو شاید آپ دوسروں سے الگ انداز میں سوچتے، سیکھتے یا کمیونیکیشن کرتے ہوں اور اس میں بالکل کوئی حرج نہیں ہے۔ 

کیا آپ جانتے ہیں کہ ہر 5 افراد میں سے 1 کے قریب نیورو ڈائیورجنٹ ہوتے ہیں؟ مثال کے طور پر، لوگوں میں آٹزم، ِڈسلیکسیا (پڑھنے اور لکھنے میں مشکل)، ِڈس پریکسیا (بچپن سے ہی توازن اور اعضا کے استعمال میں مشکل)،ADHD یا ٹوریٹس سنڈروم ہو سکتا ہے۔

آن لائن آپکی خوبیاں (اور چیلنجز)

نیورو ڈائیورجنٹ ہونے سے آپ کے آن لائن تجربات پر اچھے اثرات بھی پڑ سکتے ہیں اور کچھ مشکلیں بھی ہو سکتی ہیں۔ اپنی خوبیوں اور چیلنجز کو سمجھ کر آپ زیادہ محفوظ رہ سکتے ہیں اور زیادہ پراعتماد بن سکتے ہیں۔

آپ کی خوبیوں میں یہ شامل ہو سکتا ہے:

  • تخلیقی سوچ اور ذہن میں منفرد خیالات آنا
  • اپنی دلچسپیوں میں گہرا انہماک اور توجہ
  • صاف صاف اور کھل کر بات کرنا
  • دوسروں سے ہمدردی ظاہر کرنا اور دوسروں کا احساس کرنا۔

آپ کے چیلنجوں میں یہ شامل ہو سکتا ہے:

  • میسیجز میں لہجے یا طنز کو سمجھنے میں مشکل
  • بہت زیادہ کانٹینٹ کی وجہ سے انتہائی بوجھ محسوس کرنا
  • لوگوں پر بڑی آسانی سے اعتبار کر لینا
  • منفی یا ڈسٹرب کرنے والے کانٹینٹ پرشدید ردّعمل ہونا۔

آن لائن محفوظ رہیں

صحتمندانہ عادتیں اپنائیں

  • وقفے لیں۔ جب آپ آن لائن ہوں تو وقت بہت تیزی سے گزر سکتا ہے اور آپ پر بہت بوجھ پڑ سکتا ہے۔
  • آپ جو کچھ دیکھیں، اس کے متعلق کریٹیکل انداز میں سوچیں (کہ کیا صحیح ہے، کیا غلط ہے)۔
  • پوسٹ کرنے یا جواب دینے سے پہلے وقت لیں۔ اس طرح آپ کے کوئی رِسک والی حرکت کرنے کا امکان کم ہوگا۔
  • جب آپ کسی چیز کی وجہ سے کنفیوژن یا سٹریس محسوس کریں تو مدد مانگیں۔

اپنی پرائیویسی محفوظ رکھیں

  • جب تک آپ کسی کو اچھی طرح نہ جانتے ہوں، اپنے اکاؤنٹس پرائیویٹ رکھیں۔
  • کسی کو اپنے پاس ورڈز یا اپنے متعلق معلومات (پرسنل انفارمیشن) نہ دیں۔
  • آپ جن کانٹیکٹس کو اچھی طرح نہ جانتے ہوں یا جن پر پورا بھروسا نہ کرتے ہوں، انہیں ہٹا دیں۔
  • خیال رکھیں کہ فیک اکاؤنٹس بھی ہوتے ہیں اور لوگ آن لائن دھوکے سے کچھ اور بن کر دکھاتے ہیں۔

خطرے کی نشانیوں کو نظر میں رکھیں

سائبربلنگ اور آن لائن دوسرے خطروں سے خبردار کرنے والے اشاروں کو پہچاننا سیکھیں۔ کچھ نقصان دہ حرکتوں کو پہچاننا مشکل ہو سکتا ہے۔ کچھ خبردار کرنے والے اشارے یہ ہیں جن سے آپ کو گڑبڑ کا پتہ چلتا ہے: 

  • کوئی آپ سے آپ کی پرائیویٹ تصویریں وغیرہ یا آپ کی پرسنل انفارمیشن شیئر کرنے کو کہے۔
  • کوئی شخص دھوکے سے کسی اور کی جگہ اپنا آپ دکھاتا ہو یا فیک پروفائل استعمال کرتا ہو۔
  • کوئی ایسا انسان جسے آپ اچھی طرح نہ جانتے ہوں، آپ کو کسی اور میسیجنگ ایپ یا پلیٹ فارم پر چیٹ شروع کرنے پر مجبور کرے۔
  • کسی انسان کی عمر یا سٹوری ان باتوں یا حرکتوں سے میچ نہ کرتی ہو جو وہ آن لائن کرتا ہو، خاص طور پر اگر وہ رومینٹک یا سیکس کی باتیں یا حرکتیں شروع کر دے۔

سائبربلنگ بڑے باریک انداز میں بھی ہو سکتی ہے جو فوراً سمجھ نہ آئے۔ آن لائن بلنگ کے کچھ عام اشارے یہ ہیں:

  • کوئی شخص سکرین شاٹس دکھائے یا آپ کی پوسٹس کو ہنستے ہوئے ایموجیز کے ساتھ ری شیئر کرے۔
  • کوئی شخص آن لائن آپ کی جگہ لے کر دوسروں کو دھوکا دیتا ہو یا آپ کے نام سے فیک اکاؤنٹ بنائے۔
  • کوئی آپ کو ایک گروپ چیٹ میں انوائیٹ کرے اور پھر آپ کے ساتھ بدتمیزی کرے۔
  • دل دکھانے والی میمز یا تنگ کرنے والے لطیفوں میں آپ کو ٹیگ کیا جاتا ہو۔

اگر آپ ایسی کوئی بھی حرکت دیکھیں تو آپ کو اپنے بھروسے کے لوگوں یا سروسز سے ضرور مدد لینی چاہیے۔

آپ آن لائن پلیٹ فارم کو بھی ان حرکتوں کی رپورٹ کر سکتے ہیں۔ eSafety Guide سارے سٹیپس بتاتی ہے کہ مختلف پلیٹ فارمز، ایپس اور ویب سائیٹس پر نقصان دہ کانٹینٹ کی رپورٹ کیسے کی جاتی ہے۔ اگر سروس مدد نہ کرے اور ایبیوز (بدسلوکی) بہت شدید ہو تو اس بارے میں eSafety کو رپوررٹ کریں۔

وہ ٹولز استعمال کریں جو آپ کے لیے آن لائن کام آسان بناتے ہوں

اپنے آن لائن تجربے کو کسٹمائز کرنے کے لیے یوزر کنٹرولز اور accessibility فیچرز سے فائدہ اٹھائیں۔ زیادہ تر سوشل پلیٹ فارمز، ایپس، ویب سائیٹس اور گیمز میں کئی طرح کے کنٹرولز چنے جا سکتے ہیں اس لیے آپ اپنی خاص ضرورت کے مطابق کنٹرولز چنیں۔ یہاں کچھ مثالیں دی جا رہی ہیں کہ آپ کیا کر سکتے ہیں:

  • اپنی ڈیوائسز پر سکرین ٹائم لِمٹس لگائیں تاکہ آپ کو پتہ چل سکے کہ آپ اپنی پسند کی ایپس اور پلیٹ فارمز پر کتنا وقت لگا رہے ہیں۔
  • دھیان بٹانے والی چیزیں کم رکھنے کے لیے ریڈنگ موڈ یا text-only views استعمال کریں۔ (آپ اپنی براؤزر سیٹنگز میں انہیں آن کر سکتے ہیں۔)
  • اپنے براؤزر پر سکرین ماسک ایڈ کریں۔ اس سے سکرین کے ایک خاص حصے کے علاوہ باقی سکرین مدھم یا گہرے رنگ کی ہو جاتی ہے تاکہ آپ ایک وقت میں ٹیکسٹ کے ایک ہی بلاک یا پیراگراف پر توجہ رکھ سکیں۔
  • سکرین کی روشنی کو ایڈجسٹ کر کے یا بلیو لائٹ فلٹرز سے اپنی آنکھوں پر بوجھ کم کریں۔
  • سکرین کی چمک اور اس سے ہونے والی تکلیف کو کم کرنے کے لیے 'ڈارک موڈ' استعمال کریں، خاص طور پر کم روشنی والی جگہوں پر۔
  • ٹون انڈیکیٹرز استعمال کر کے دیکھیں کیونکہ ان سے لکھی ہوئی کمیونیکیشن کو سمجھنا آسان ہو جاتا ہے جیسے /j for joking، /srs for serious یا /s for sarcastic۔ آپ اپنے دوستوں کو بھی انڈیکیٹرز استعمال کرنے کے لیے بتا سکتے ہیں تاکہ ایک دوسرے کی بات کا غلط مطلب نہ لیا جائے۔
  • کمپیوٹر سکرین یا ڈیوائس سکرین پر ٹیکسٹ اور دوسری چیزیں اونچی آواز میں سننے کے لیے سکرین ریڈراستعمال کریں اور وژوئل ‘noise’ (دکھائی دینے والی چیزوں کی بھرمار) ختم کریں۔
  • اپنے آن لائن تجربے کو بہتر بنانے کے لیے immersive reader پر غور کریں جس میں ٹیکسٹ ٹو سپیچ، لفظوں کے الگ الگ حصے اور فونٹ سائز، سپیسنگ اور رنگ کے لیے فیچرز ہوتے ہیں۔
  • جو خبریں یا میٹریل آپ کو ٹھیک نہ لگتے ہوں یا ڈسٹرب کرتے ہوں، انہیں بلاک کر دیں یا چھپا دیں۔ اس کے لیے آپ نیوز ایپس میں بنے بنائے فیچرز استعمال کر سکتے ہیں جیسے ‘Fewer stories like this’ یا ‘Hide all stories from’ جو عام طور پر تین نقطوں والے مینو پر ٹیپ کرنے سے مل جاتے ہیں۔ کچھ پلیٹ فارمز آپ کو بعض خاص الفاظ یا فقروں والی پوسٹس، کامنٹس، میسیجز اور نوٹیفیکیشنز فلٹر کرنے کا موقع بھی دیتے ہیں۔
  • شور والے ماحول میں ایئر پلگز یا شور کینسل کرنے والے ہیڈفونز استعمال کریں جو آپ کو توجہ قائم رکھنے اور پرسکون رہنے میں مدد دیں۔

محفوظ اور سہارا دینے والی کمیونٹیز تلاش کریں

ایسی کچھ باتیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کی آن لائن سپیسز محفوظ ہیں:

  • وہاں آپ اپنی شخصیت کے مطابق چل سکتے ہیں۔
  • وہاں آپ کی باؤنڈریز کا احترام کیا جاتا ہے۔
  • وہاں لوگ مہربان اور احساس کرنے والے ہوتے ہیں۔
  • وہاں ان لوگوں کو سہارا ملتا ہے جن کے ساتھ غلط سلوک ہو۔

یہ بھی ضروری ہے کہ آپ خود: 

  • دوسروں کا احترام کریں
  • یہ قبول کریں کہ لوگوں کی رائے الگ الگ ہوتی ہے
  • جب یہ محفوظ ہو - دوسروں کے لیے آواز اٹھائیں۔

مدد کیسے لی جائے

یہ ضرور یاد رکھیں کہ چاہے آپ کی عمر کچھ بھی ہو، اگر آپ کو آن لائن کوئی نقصان دہ تجربہ ہو تو آپ کو مدد مانگنی چاہیے - چاہے آپ کی عمر 16 سال سے کم ہو اور آپ کے ساتھ برا واقعہ ایسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ہوا ہو جس کے لیے عمر کی پابندیاں ہیں۔ اگر آپ نے اب بھی وہاں اکاؤنٹ رکھا ہوا ہے تو آپ کو نہ ڈانٹ پڑے گی نہ سزا ملے گی۔

اگر آپ آن لائن کسی چیز یا کسی انسان کو ٹھیک سے نہ سمجھ سکیں یا آپ کو سٹریس، پریشر، کنفیوژن، فکر یا خطرے کا احساس ہو تو آپ کے لیے کچھ مشورے یہ ہیں:

  • اپنے بھروسے کے کسی بڑے سے بات کریں جیسے:

- ماں، باپ یا آنٹی

- آپ کے کیئرر

- آپ کے ٹیچر

- آپ کے کوچ

- کمیونٹی میں کوئی سپّورٹ پرسن۔

  • کسی کاؤنسلنگ اینڈ سپّورٹ سروس سے مدد مانگیں جیسے Kids Helpline (5 سے 25 سال عمر کے لوگوں کے لیے) جس سے آپ 1800 55 1800 پر فون کر کے یا www.kidshelpline.com.au پر جا کر مدد مانگ سکتے ہیں۔ یہ ایک مفت اور رازدارانہ (پرائیویسی رکھنے والی) سروس ہے جس سے ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے کانٹیکٹ ہو سکتا ہے۔
  • نقصان دہ یا غیر قانونی کانٹینٹ کی رپورٹ کریں جیسے کسی پلیٹ فارم پر فیک تصویریں یا وڈیوز (خاص طور پر سیکسوئل تصویریں یا وڈیوز) نظر آنے پر اُس پلیٹ فارم کو رپورٹ کریں۔ eSafety Guide سارے سٹیپس بتاتی ہے کہ مختلف پلیٹ فارمز، ایپس اور ویب سائیٹس پر نقصان دہ کانٹینٹ کی رپورٹ کیسے کی جائے۔
  • اگر پلیٹ فارم مدد نہ کرے تو یہ پتہ کرنے کے لیے کسی سے مدد لیں کہ کیا eSafety.gov.au/report پرeSafety کو رپورٹ کی جا سکتی ہے۔ eSafety سائبربلنگ، بالغوں کی سائبر ایبیوز اور امیجز کے ایبیوز (یعنی ایک انسان کی اجازت کے بغیر اس کی انتہائی پرائیویٹ تصویریں شیئر کرنا یا شیئر کرنے کی دھمکی دینا) اور غیر قانونی اور پابندیوں کے تحت کانٹینٹ کی بھی تفتیش کر سکتا ہے۔
  • اپنی پرائیویسی سیٹنگز اور سیفٹی سیٹنگز کو استعمال کر کے ان لوگوں کے کامنٹس میوٹ کر دیں اور ان کے ساتھ کانٹیکٹ کم کر دیں جو آپ پر پریشر ڈالتے ہوں یا آپ کو ڈراتے ہوں - اور آپ پلیٹ فارم کو ان لوگوں کی رپورٹ کرنے کے بعد انہیں بلاک بھی کر سکتے ہیں۔

مدد لینے کے دوسرے راستے

اور زیادہ انفارمیشن اور مدد لینے کے لیے ان آرگنائزیشنز اور ریسورسز سے پتہ کریں: