'ان کے بھلے کی خاطر' مہم: اردو (Urdu)
آسٹریلیا میں اب سوشل میڈیا اکاؤنٹ رکھنے کے لیے عمر 16 سال یا اس سے زیادہ ہونا ضروری ہے۔ یہ تبدیلی 10 دسمبر 2025 کو آئی۔
'ان کے بھلے کی خاطر' مہم گھرانوں کو عمر کی نئی پابندیوں کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹس رکھنے کے سلسلے میں اس تبدیلی کا مقصد بچوں کو آن لائن نقصانات سے محفوظ رکھنا اور انہیں ذہنی صحت اور اچھے حال کے لیے مدد دینا ہے۔
16 سال سے کم عمر کے بچوں کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس رکھنے کے لیے انتظار کیوں کرنا پڑے گا؟
اگرچہ سوشل میڈیا کے استعمال کے کچھ فوائد ہو سکتے ہیں، بچوں کے لیے نقصانات کا خطرہ زیادہ ہو سکتا ہے کیونکہ ابھی انہیں سوشل میڈیا کے پیچیدہ ماحولوں کو سمجھنے کے لیے کافی صلاحیتیں، تجربہ یا فہم حاصل نہیں ہوتی۔ یہ شواہد بھی موجود ہیں کہ اس سے بچوں کی ذہنی صحت اور اچھے حال پر اثر پڑتا ہے۔
سوشل میڈیا کے لیے کم از کم عمر کی تبدیلیوں اور متعلقہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے متعلق مزید تفصیلات جاننے کے لیے سوشل میڈیا پر عمر کی پابندیوں کے ہب (Social Media Age Restrictions hub) پر جائیں جہاں انگلش میں اطلاعات اور معلوماتی وسائل مہیا ہیں۔
والدین، کیئررز اور 16 سال سے چھوٹے بچوں کو اس تبدیلی کو قبول کرنے میں مدد دینے کے لیے نیچے سکرول کر کے اس صفحے پر دستیاب مہم کا مواد اور معلوماتی وسائل کے تراجم دیکھیں، پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں۔
ہم چاہتے ہیں کہ آپ یہ معلومات اپنے دوستوں، گھر والوں، ساتھی کارکنوں اور جاننے والوں تک پہنچائیں تاکہ آپ کی کمیونٹی میں بچے اس تبدیلی کو سمجھیں اور اس کے مطابق چلیں۔
Downloads
Frequently asked questions
Fact sheet and conversation guide
Last updated: 05/02/2026